05:19 pm
آڈٹ کے ذریعے پکڑے گئے اربوں روپے قومی خزانے میں آگئے؎ مزید کتنے آنے والے ہیں، پاکستانیوں کےلئے خوشی کی خبر

آڈٹ کے ذریعے پکڑے گئے اربوں روپے قومی خزانے میں آگئے؎ مزید کتنے آنے والے ہیں، پاکستانیوں کےلئے خوشی کی خبر

05:19 pm

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزارت مواصلات کوایک اوربڑی کامیابی مل گئی ، آڈٹ کے ذریعے پکڑے جا نےوالے353ملین روپے قومی خزانے میں واپس آگئے، مزید 155 کروڑ روپے واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کواہم خوشخبری دیناچاہتاہوں، لٹیروں سے رقم نکلوا کرقومی خزانے میں میں واپس جمع کرادی ہے،
اس سے پہلے ان کی وزارت قوم کے 445کروڑ روپے قومی خزانے میں واپس لا چکی ہے اور اب 353ملین روپے بھی خزانے میں واپس آگئے۔انہوں نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹ کے ذریعے قلات کوئٹہ چمن روڈکی تعمیرمیں کرپشن کرنےوالوں کوپکڑاگیا، ساتھ ہی ساتھ گوادررتو ڈیروروڈکی تعمیرمیں ڈاکاڈالنےوالوں پربھی ہاتھ ڈال چکے ہیں۔مرادسعید کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں میں353ملین روپےخوردبردکےشواہدملے۔ جس کے بعد کرپٹ عناصر تک رسائی حاصل کی گئی۔دونوں منصوبوں میں ملوث کرپٹ عناصراپنےجرم کااعتراف کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے خوش خبری سنائی کہ دیگرمنصوبوں سے چرائے گئے155 کروڑتک بھی جلدپہنچیں گے۔ اب تک مجموعی طور پر چوری کیے گئے 445کروڑقومی خزانے میں واپس جمع کراچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی نوعیت کے منصوبوں میں کرپشن خصوصی آڈٹ کے ذریعے سامنے آرہی ہے ،وزارت ملی تومجموعی طورپر5منصوبوں کے اسپیشل آڈٹ کافیصلہ کیا تھا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اورعوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے حکومت سنبھالنے کے تین ماہ بعد جب وزرا سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی تھی ، اس وقت بھی مراد سعید کے زیر اہتمام وزارت ِ مواصلات کی کارکردگی سب سے بہتر تھی۔

تازہ ترین خبریں