11:37 am
حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، اب 142روپے کا ڈالر کتنا مہنگا ہوجائے گا، عوام بھوکی مرنے کیلئے تیار ہو جائے

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، اب 142روپے کا ڈالر کتنا مہنگا ہوجائے گا، عوام بھوکی مرنے کیلئے تیار ہو جائے

11:37 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، اب 142روپے کا ڈالر کتنا مہنگا ہوجائے گا، دھماکہ خیز خبر آگئی۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے امریکی ڈالر 150 روپے تک لے جانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ ڈالر150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سے یہ بات چھُپائی جا رہی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔
پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں بلکہ حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ روپے کی مسلسل گھٹتی ہوئی قدر اور ڈالر کے مہنگا ہونے پر اسٹیٹ بینک متحرک ہو گیا ۔ایکس چینج کمپنیوں سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سید عرفان شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں حکومتی نمائندوں کی جانب سے ڈالر کے ریٹ 150 روپے تک جانے کے بیانات سے عوام میں منفی پیغام پھیلنے، ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ جانے اور روپے کی قدر میں مزید کمی اور ڈالر کے مارکیٹ سے غائب ہو جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عرفان شاہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی طلب تھی، اب روپیہ مزید ڈی ویلیو نہیں ہوگا، نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے، انٹربینک میں جب ڈالر کی طلب زیادہ ہوگی تو وقتی طور پر ڈالر کا ریٹ بڑھے گا جس کے بعد ریٹ خود بخود کم بھی ہوگا۔قبل ازیں سید عرفان علی شاہ نے ملاقات میں دریافت کیا کہ فری مارکیٹ میں ڈالر مہنگا کیوں ہو رہا ہے، فری مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کا بھی سامنا ہے، جس پر فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا کہ حکومت میں شامل افراد کے بیانات کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ایس بی پی کے ڈائریکٹر فارن ایکسچینج عرفان شاہ کو بتایا کہ حکومت کے ایڈوائزری کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن ڈالر کے 150 روپے تک جانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ کرنے سے پہلے پانچ مارچ کو ڈالر 138.50 روپے کا تھا، ایک ماہ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوا، حکومت خود فری فلوٹ نظام کا اعلان کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج و عمرہ سیزن میں عازمین حج کو تقریباً 6 ارب ڈالر کے مساوی زر مبادلہ درکار ہے، لیکن اب ڈالر کی ڈیمانڈ دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر موجودہ حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا، آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی آئی ایم ایف حکام سے بات چیت جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی  دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

 وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی

اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع