08:57 am
یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے وفد کا کے سی سی آئی کا دورہ

یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے وفد کا کے سی سی آئی کا دورہ

08:57 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر وحیدالرحمان میاں نے کہا ہے کہ وہ سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مہمان داری، انفرااسٹرکچر اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔وفد کے ہمراہ کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر وحیدالرحمان میاں نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یو کے پی سی سی
آئی کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت کے تقریباً26شعبوں کی نشاندہی کردی ہے اور وہ سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مہمان داری، انفرااسٹرکچر اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا ان شعبوں کے علاوہ پاکستان کا ریئل اسٹیٹ کا شعبہ بھی برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے جو پہلے ہی گوادر میں مختلف ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرچکے ہیں اور وہ اس مخصوص شعبے میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری کی مکمل حمایت اور انھیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان، برطانیہ کی کاروباری ترقی کے لیے سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔دریں اثنا یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک سے ملاقات کی۔ اس دوران برطانوی وفد نے قومی ایئرلائن میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔

تازہ ترین خبریں