09:00 am
پاکستان آٹو پارٹس شو آج سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگا

پاکستان آٹو پارٹس شو آج سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگا

09:00 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آٹو انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش ’’پاکستان آٹو پارٹس شو‘‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے۔تین روزہ نمائش میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی اپنی کار کا نیا ماڈل پیش کرے گی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری شروع کرنے والی کورین کمپنی ’’کیا‘‘ موٹرز بھی پاکستان کے لیے گاڑیوں کی رینج کی نمائش کرے گی۔نمائش کے شرکاکورین گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، نمائش میں بڑی
تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور نمائندے اپنی مصنوعات اجاگر کریں گے، مجموعی طور پر 244 کمپنیاںشریک ہورہی ہیں پاکستانی کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں اور ٹیکنالوجی کو نمایاں کریں گے، شو میں صنعت اور دیگر تمام شعبوں کی نمائندگی ہوگی۔جن میں آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں، کار ساز ادارے، خام مال فراہم کرنے والے سپلائرز، سروس پروائڈرز، جامعات،کے علاوہ کاسٹنگ، فورجنگ، پلاسٹک اور ربڑ، شیٹ میٹل، فکسچرز اور الیکٹرونکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔نمائش میں تمام اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کاریں، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا، موٹر سائیکلیں، بڑی بسیں، فور بائی فور اور دیگر کمرشل گاڑیاں شامل ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں