09:02 am
فضائی ٹکٹوں کو پر لگ گئے، لاہور اور کراچی کا کرایہ دگنا

فضائی ٹکٹوں کو پر لگ گئے، لاہور اور کراچی کا کرایہ دگنا

09:02 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فضائی ٹکٹوں کو پر لگ گئے،لاہور کراچی کا کرایہ دگنا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور سے کراچی کا یک طرفہ ٹکٹ 30 ہزار 135 روپے ، ایئربلیو 26 ہزار ،سیرین ائیر 36 ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے، تین ہفتے قبل لاہور سے
کراچی کا ٹکٹ14 ہزار سے 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا تھا، پی آئی اے، ایئربلیو اور سیرین ایئر ک نے اندرون ملک پروازوں کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی ہے۔دوسری جانب ایئر لائنز کی جانب سے کرایوں میں ازخود اضافے پر سول ایوی ایشن انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔

تازہ ترین خبریں