05:55 am
پاکستان میں عنقریب لانچ کی جانے والی آلٹوگاڑی کی متوقع قیمت کیا ہوگی؟شہری خبر پڑھ کر خوشی سے نہال

پاکستان میں عنقریب لانچ کی جانے والی آلٹوگاڑی کی متوقع قیمت کیا ہوگی؟شہری خبر پڑھ کر خوشی سے نہال

05:55 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مہران گاڑی کی پروڈکشن روکنے کے بعد پاک سوزوکی اس کے متعبادل جلد ہی آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کرانے جارہی ہے، اس حوالے سے ایک مقامی شوروم نے بکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔سوزوکی پاکستان کی جانب سے حالیہ ہی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ہر کسی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی 12 تا 14 اپریل 2019ء ایکسپو میں آئیں
اور 2019 کے سب بڑے شاہکار کی تقریب رونمائی دیکھیں۔افواہیں ہیں کہ سوزوکی کمپنی اس آٹو شو کے دوران 660 سی سی آلٹو کے تین مختلف ورژنز میں متعارف کروانے جارہی ہے، جس میں آلٹو وی ایکس اے سی کے بغیر، آلٹووی ایکس آر اے سی کی سہولت کے ساتھ اور سوزوکی وی ایکس ایل۔اے جی ایس جس میں اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت ہوگی۔پاک ویلز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سوزوکی 660 کے تمام ورژنز کی بکنگ کارپورٹ کلائنٹس کیلئے شروع کی گئی ہے، سوزوکی کے ڈیلرز نصیر آٹوز نے کہا ہے کہ کارپوریٹ بکنگ کیلئے 5 لاکھ روپے ایڈوانس لیا جارہا ہے تاہم گاڑیوں کی ڈلیوری لانچنگ کے بعد شروع ہوگی، گاڑی کی کل قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ سے دس لاکھ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل سوزوکی اپنی شاہکار گاڑی مہران کو 30 سال کے طویل عرصہ بعد بند کرنے کا اعلان بھی کرچکی ہے، اس کے متبادل کے طور پر ہی آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں