10:18 am
اٹلس ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اٹلس ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

10:18 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کار ساز ادارے اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 400 سے 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 900، سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 96 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔اس سے قبل سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 500 روپے،
سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 500 روپے اور ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 96 ہزار 500 روپے تھی۔اس کے علاوہ سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزا روپے، سی جی 125 ایس سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے، سی بی 125 ایف سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں