08:02 am
حفیظ شیخ کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

حفیظ شیخ کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

08:02 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی جبکہ اہم چیلنجز اور حکومتی تر
جیحات پر بھی آگاہ کیا گیا۔ دوسری طرف شرکاء نے قومی مقاصد کے حصول کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ نے تمام فریقین کو مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اضافی وقت بھی صرف کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں