08:05 am
پاکستان نے ایمنسٹی سکیم پر آئی ایم ایف مشن کو راضی کرلیا

پاکستان نے ایمنسٹی سکیم پر آئی ایم ایف مشن کو راضی کرلیا

08:05 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم لانے میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، پاکستان نے ایمنسٹی سکیم پر آئی ایم ایف مشن کو راضی کرلیا۔ذرائع کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم اسی ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، اثاثے ظاہر کرنے کی
سکیم سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ سکیم سے 170 ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سکیم سے 2500 ارب روپے کے اثاثے قانونی بن سکتے ہیں، اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم آسان اور سہل ہوگی، اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم آئی ایم ایف پروگرام سے پہلےجاری ہوگی، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام لینے کے بعد سکیم کا اجرا نہیں ہوسکتا۔