09:56 am
کوئٹہ میں 5 مقامات پر رمضان سستے بازار لگیں گے

کوئٹہ میں 5 مقامات پر رمضان سستے بازار لگیں گے

09:56 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)رمضان المبارک کی آمد سے ایک دن قبل ہی کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کوئٹہ شہر کے 5 مختلف مقامات پر سستے بازار لگانے اور
افطاری کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ فاروق لانگو کے مطابق کوئٹہ میں سستے بازار اور افطاری کا اہتمام منی مارکیٹ، نواں کلی، سریاب روڈ، جوائنٹ ر وڈ، باچا خان چوک کی مٹن مارکیٹ میں کیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ ان بازاروں میں پھل، سبزیوں، گوشت سمیت دیگر اشیاء ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے عوام سے ماحول دوست بائیو ڈی گریڈیڈیبل شاپنگ بیگ استعمال کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں