03:28 pm
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ہی پاکستانی خزانہ ڈالروں سے لبالب بھر گیا

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ہی پاکستانی خزانہ ڈالروں سے لبالب بھر گیا

03:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپار ٹی کی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں کہ کراچی سے خیبر تک چولہا نہیں جل رہا ۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم ایوان میں خود کو جواب دہ نہیں سمجھتے۔ آئی ایم ایف کے افسران کے ساتھ تبدیلی سرکار اب بھی بات چیت کر رہی ہے،ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر ایف بی آر میں اصلاحات کے لئے فنڈ دئیے،
کراچی سے خیبر تک چولہا نہیں جل رہا،روحانیت کو سائنس میں بدلنا ہمارا مسئلہ نہیں ، غریب کا مسئلہ مہنگائی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ لاہور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں اس وقت بحران کی کیفیت ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں