10:19 am
ہنڈا کمپنی اپنی گاڑیاں اب پاکستان میں ہی بنائے گی

ہنڈا کمپنی اپنی گاڑیاں اب پاکستان میں ہی بنائے گی

10:19 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک میں نئی آٹو موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیاں آ رہی ہیں، جنوری میں ہنڈا کمپنی اپنی پیداوار شروع کر رہی ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے بتایا کہ آٹو موبائل سیکٹر ترقی کر رہا ہے، مک میں نئی کمپنیان آ چکی ہیں، مزید آ رہی ہیں،
گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے سے سیل میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی گاڑیوں کی تیاری کے لئے بھی نئی مینوفیکچرنگ کمپنیاں آ رہی ہیں، ہنڈا کمپنی جنوری میں اپنی پیداوار شروع کر رہی ہے اور بھی کمپنیاں آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں