10:33 am
حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

10:33 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور یوٹرن، پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا فیصلہ رد کر
دیا۔دستاویزات کے مطابق ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے سٹیل ملز کو نجکاری فہرست سے نکال دیا تھا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سٹیل ملز کی نجکاری کے فیصلے سے کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ نجکاری بورڈ منظوری کے بعد سمری کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو بھیجے گا۔

تازہ ترین خبریں