10:35 am
پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کیلئے درخواست تیار، مراسلہ آج بھیجا جائیگا

پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کیلئے درخواست تیار، مراسلہ آج بھیجا جائیگا

10:35 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ درخواست تیار کرلی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آج آئی ایم ایف کو مراسلہ بھیجیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر کا قرض لے گا، قرض کے لیے ٹیکس اور توانائی شعبے کی اصلاحات ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کو ٹیکس آمدن میں 700 ارب روپے تک کا اضافہ کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس کی چھوٹ مزید محدود
کی جائے گی، حکومت کو موجودہ 700 ارب روپے کی چھوٹ مرحلے وار محدود کرنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں 340 ارب روپے مرحلہ وار صارفین سے وصول کیے جائیں گے، آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تحت حکومت کو سبسڈی کم کرنا ہوگی، قرض پروگرام کے تحت خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی، اسٹیٹ بنک ایکسچینج ریٹ میں خود مختار فیصلے کر سکے گا، ڈالر کی قدر سے متعلق سٹیٹ بینک حکومتی دباؤ کے بغیر فیصلے کر سکے گا۔

تازہ ترین خبریں