03:45 pm
آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوتے ہی ڈالر سپر مین بن گیا ، اتنی اونچی اڑا ن کہ پاکستانی روپیہ زمین سے لگ گیا ، ہوشربا خبر

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوتے ہی ڈالر سپر مین بن گیا ، اتنی اونچی اڑا ن کہ پاکستانی روپیہ زمین سے لگ گیا ، ہوشربا خبر

03:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہی دن میں ڈالر ہوشربا حد تک مہنگا ہوگیا، جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ، 142 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات ابھی سے سامنے آنے لگے ہیں۔ آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی وجہ سے کرنسی
مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روز کے دوران ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں 50 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ 2 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ یوں اب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے 10 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کا رحجان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 171.11 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورانڈیکس 34 ہزار716 اعشاریہ 53 پوائنٹ پر بندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 3 کروڑ، 92 لاکھ 86 ہزار90 حصص کاکاروبارہوا جن کامالیاتی حجم 1.752 ارب روپے رہا۔288 مجموعی کمپنیوں میں سے 77 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے الیکٹرک، میپل لیف اورسرلے پاکستان کے حصص کا زیادہ لین دین ہوا۔ نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں 357.50 روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں 99.60 روپے فی حصص کا اضافہ ہوا۔ کولگیٹ کے حصص میں 109.81 روپے اوروائتھ پاکستان کے حصص میں 39.51 روپے فی حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبریں