05:01 pm
تیل اور گیس کی تلاش آخری مرحلے میں داخل ہوتے ہی خوشخبری آگئی

تیل اور گیس کی تلاش آخری مرحلے میں داخل ہوتے ہی خوشخبری آگئی

05:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جنوب میں واقع سمندر میں اس وقت معدنی دو لت کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دستیابی پاکستانی معیشت کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہو گی اس لئے جیسے جیسے یہ تلاش آگے بڑھ رہی ہے۔ ان ذخائر پر انحصار اور اس حوالے سے امیدیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی
، آخری مرحلے میں تاحال کوئی رکاوٹ نہیں آئی، جلد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی حکومت کے وزراء کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں جاری تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی سائٹ کا دورہ کیا گیا۔وفاقی وزرا عمرایوب،علی زیدی معاون خصوصی ندیم بابرنے کیکڑاون کا دورہ۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزراء نےکمپنی ای این آئی کی دعوت پر رِیگ شِپ سیپم کا دورہ کیا۔ وزراء نےکیکڑا ون پرتیل کی تلاش کےلیےڈرلنگ کےکام کی رفتار کوسراہا۔اس دوران وفاقی وزراء کو خوشخبری بھی سنائی گئی۔ وفاقی وزراء کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سمندی حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ڈرلنگ کے آخری مرحلے میں تاحال کوئی رکاوٹ نہیں آئی، جلد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں