08:08 am
مالی سال 2019: دس ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں نے 17.9 ارب ڈالر ملک بھجوائے

مالی سال 2019: دس ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں نے 17.9 ارب ڈالر ملک بھجوائے

08:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مالی سال 19ء کے پہلے دس ماہ میں بیرون ملک اوور سیز پاکستانیوں نے 17.9 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 19ء کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل ) میں 17,875.23 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 16,481.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق اپریل 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,778.90 ملین ڈالر رہی جومارچ 2019ء کے مقابلے میں 2 فیصد زائد جبکہ اپریل 2018ء کے مقابلے میں6 فیصد زیادہ ہے۔اپریل 2019ء کی
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 427.82 ملین ڈالر،372.43 ملین ڈالر،269.56 ملین ڈالر،280.02 ملین ڈالر، 175.44 ملین ڈالر اور 48.19 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ذرائع کے مطابق اپریل 2018ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 399.56 ملین ڈالر، 362.4 ملین ڈالر، 250.91 ملین ڈالر، 245.85 ملین ڈالر، 167.68ملین ڈالر اور 54.75 ملین ڈالر تھیں۔اپریل 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں جبکہ اپریل 2018ء میں ان ملکوں سے192.72ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں