01:54 pm
ڈالر کی اڑان نے ہوائی سفر بھی مہنگا کردیا

ڈالر کی اڑان نے ہوائی سفر بھی مہنگا کردیا

01:54 pm

اسلام آباد: پاکستان میں ڈالر کی اڑان نےہوائی سفر بھی مہنگا کردیاہے، عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا بہانہ بناکر پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے) سمیت نجی ائرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیاہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اور نجی ائر لائنز کی طرف سے کرائے کی مد میں لگ بھگ 5سے 8ہزار روپے اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔فضائی ٹکٹ کی قیمت میں مسلسل اڑان کی وجہ سے عید کے موقع پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 14 ہزارروپے سے بڑھ کر 31 ہزارروپے سے بھی تجاوزکرگیا ہے۔ اسی طرح نجی ائر لائن ائربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ سیرین ائر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیاہے۔دو ماہ ماہ قبل لاہور سے کراچی کایک طرفہ ائیر ٹکٹ 14 ہزار سے 17 ہزار روپے تک ملتاتھا جبکہ لاہور سے کراچی کی ریٹرن ٹکٹ تقریبا 28 ہزار روپے میں میسر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائر کی جانب سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔یاد رہے رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے نجی ائرلائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز بھی دوگنے کر دئیےتھے۔پی آئی اے کی جانب سے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز پانچ ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں جن کا اطلاق ایک کلو سے 20 کلو گرام تک ہوگا۔اس سے قبل قومی ائرلائن کے اضافی چارجز ایک سو روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے۔ نجی ائرلائنز سرین اورائربلیو کےاضافی سامان کے چارجز پی آئی اے کی نسبت 50 فیصد کم ہیں۔پی آئی اے نے اضافی سامان کے چارجز میں اضافہ کردیاپی آئی اے کی جانب سے فکس چارجز کے تحت فی کلو گرام 250 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ سیرین ائر فی کلو گرام 115 روپے اور ائربلیو نے فکس چارجز دو ہزار روپے مقرر کر رکھے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ نئے چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی