09:41 am
ڈالر 76 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

ڈالر 76 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

09:41 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی کا رجحان، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار ایک سو سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہو گیا۔سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا جب 500 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 100 سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔دوسری جانب ڈالر 76 پیسے مہنگا ہو کر انٹر بینک مارکیٹ
میں 150 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ گزشتہ روز ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی جب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے کمی کے بعد 149 روپے 74 پیسے کے نرخ پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 150 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں