01:32 pm
چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات، ڈالر کی قیمت میں پھرسے اضافہ ہوگیا

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات، ڈالر کی قیمت میں پھرسے اضافہ ہوگیا

01:32 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ روز روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا تاہم آج کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار رہی اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی
جس کے باعث انڈیکس نے 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی۔ گذشتہ ہفتے 21 مئی بروز منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 153 پر پہنچ گیا تھا ۔ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالرز مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کے حوالے سے چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت 5 سے 6 روپے مزید کم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں جس کے بعد عوام نے ڈالر بیچنا شروع کر دیئے۔

تازہ ترین خبریں