06:01 am
عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر اضافہ

عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر اضافہ

06:01 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 12روپے فی لیٹر تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بنائی لی گئی ہے جو کہ 30مئی کو حکومت کو بھیج دی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی منظوری کے بعد یکم جون سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا جن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے50پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 11روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قدر مین اضافے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ باقی مصنوعات کی قیمتوں میں آضافہ خام تیل کی قیمت مین اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے پٹورلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا تھا جس کے تحت پٹرول قیمت میں 9.6فیصد اضافہ ہوا تھا اور پٹرول کی قیمت 98روپے88پیسے سے بڑھا کر 108روپے 42پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 4.2فیصد مہنگا ہو کر فی لیٹر 117روپے 43پیسے سے بڑھ کر 122روپے 32پیسے ہو گیا تھا۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 80روپے54پیسے سے بڑھا کر 86روپے94پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی جبکہ کیروسین آئل کی قیمت بڑھ کر 96روپے76پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔ اب حکومت نے عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 12روپے فی لیٹر تک بڑھائے جانے کافیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے50پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 11روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں