10:02 am
نیا بجٹ 6 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان

نیا بجٹ 6 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان

10:02 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیا وفاقی بجٹ 6 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے جس کے بعد وفاق کے جاری اخراجات 4 ہزار 900 ارب روپے تک ہونے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاق ترقیاتی کاموں پر 925 ارب روپے خرچ کرے گا۔ آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا حجم 40 ہزار ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے دوران خسارہ 2350 ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں 2100 ارب
سود اور قرض کی ادائیگیوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں سبسڈیز کا حجم 260 ارب روپے سے زائد رکھا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ بجٹ میں وفاق نے5500 ارب روپے ٹیکس آمدن کا ہدف رکھا ہے۔ ٹیکس آمدن میں سے 3160 ارب روپے صوبوں کو دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان ٹیکس آمدنی 1150 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں