03:41 pm
اگر دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی میں کی جائے تو ڈالر ایک ہی دن میں 10 روپے سستا ہو سکتا ہے

اگر دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی میں کی جائے تو ڈالر ایک ہی دن میں 10 روپے سستا ہو سکتا ہے

03:41 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اگر دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی میں کی جائے تو ڈالر ایک ہی دن میں 10 روپے سستا ہو سکتا ہے، دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی کرنے سے پاکستان کو سالانہ 30 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی، کرنسیوں کی لین دین کے کاروبار سے وابستہ ماہرین کی جانب سے حکومت کو خصوصی مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق کرنسیوں کی لین دین کے کاروبار سے وابستہ ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں کمی لانے کیلئے حکومت کو خصوصی مشورہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے
کہ اگر دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی میں کی جائے تو ڈالر ایک ہی دن میں 10 روپے سستا ہو سکتا ہے۔ دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی کرنے سے پاکستان کو سالانہ 30 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی۔ پاکستان کو سالانہ 30 ارب ڈالرز کی بچت ہونے سے مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں کمی آئے گی، یوں فوری طور پر ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔ پاکستان سالانہ چین اور خلیجی ممالک سے 30 ارب ڈالر کی امپورٹس کرتا ہے۔ اگر حکومت آج اعلان کر دے کہ ان دوست ممالک سے مقامی کرنسی میں لین دین کی جائے گی، تو اس سے فوری ڈالر کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ جبکہ بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ حکومت اگر دوست ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دینے کرنے کیلئے راضی کرلے، تو پھر مارکیٹ میں کوئی بھی ڈالر خریدنے نہیں آئے گا۔ یوں حکومت کو بیرونی قرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب آج مارکیٹ میں بہتری آنے کے بعد ڈالر ڈالر92پیسے سستا ہو گیا ہے اور ڈالر 150وپے 22پیسے سے سستا ہو کر 149روپے30پیسے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 150روپے50پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت 154روپے تک پہنچنے کے بعد اس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے تاہم گزشتہ روز اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔