03:10 pm
انڈونیشی سفارت خانے کے کنسائنمنٹ سے اسمگل شدہ شراب برآمد

انڈونیشی سفارت خانے کے کنسائنمنٹ سے اسمگل شدہ شراب برآمد

03:10 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے انڈونیشی سفارت خانے کے کنسائنمنٹ سے اسمگل کی جانے والی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ سفارت خانوں کی جانب سے درآمد کیے جانے والی کنسائنمنٹس میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر انھوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر علی زمان گردیزی کو ہدایت جاری کی کہ سفارت خانوں کے کنسائنمنٹس میں شراب کی اسمگل کو ناکام بنایا جائے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر علی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر زوہیب، سپرنٹنڈنٹ
اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے انڈونیشیا، الجیریا، شام اور لبنان سے آنے والے کنسائنمٹس کی کلیئرنس کو روک دیا۔پاکستان میں قائم سفارت خانوں کے کنسائنمنٹس کی جانچ پڑتال کیلیے ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سے اجازت طلب کی گئی جس پر وزارت خارجہ کے نمائندے اور ڈائریکٹوریٹ نے انڈونیشی سفارت خانہ کے کنسائنمنٹ کی مشترکہ جانچ پڑتال کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ انڈونیشی سفارت خانہ کے کنسائنمنٹ کی مشترکہ جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ کنسائنمنٹ کی گڈز ڈیکلریشن داخل کرتے ہوئے کنسائنمنٹ میں کھانے پینے کی اشیا ظاہرکی گئی تھیں لیکن کنٹینر میں موجود 2 لکڑی کے بکسوں میں مجموعی طور پر 1080شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جس میں 600بوتلیں بلیک لیبل اور408 بوتلیں چیواس ریگل موجود تھیں۔کسٹمز انٹیلی جنس نے شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کنسائنمنٹ ضبط کر لیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک دوسری کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کر کے پکڑا گیا ڈیزل ضبط کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی