10:13 am
اسٹاک مارکیٹ کیلیے 2 سپورٹ فنڈ کی آج منظوری کا امکان

اسٹاک مارکیٹ کیلیے 2 سپورٹ فنڈ کی آج منظوری کا امکان

10:13 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی بحالی کے لیے مجوزہ 2 سپورٹ فنڈزکی منظوری آج (جمعرات کو) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظوری متوقع ہے۔اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈ اور پاکستان اپارچیونٹی فنڈ کی آج
منظوری ملنے کا امکان ہے جس میں اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈکی مالیت20ارب روپے جبکہ پاکستان اپارچیونٹی فنڈ کی مالیت کا تخمینہ2ارب روپے لگایاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈ حکومت کی ساورن گارنٹی کا حامل ہوگا لیکن پاکستان اپارچیونٹی فنڈ میں حکومت کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔ مذکورہ دونوں سپورٹ فنڈز میں نیشنل انشورنس، نیشنل بینک، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ای او بی آئی کے علاوہ دیگر بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے شراکت دار ہوںگے۔

تازہ ترین خبریں