03:53 pm
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں اندازوں پر مبنی ہیں، سمری تیار نہیں کی: اوگرا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں اندازوں پر مبنی ہیں، سمری تیار نہیں کی: اوگرا

03:53 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اوگرا نے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اوگرا نے وقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں اندازوں پر مبنی ہیں اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمری ابھی تک تیار نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پٹرولیم مصنورعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ذرائے نے کہا تھا کہ آئل اینڈ گیسریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے
جو کہ 30مئی کو حکومت کو بھیجی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس کی منظوری کے بعد یکم جون سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا جن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے50پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 11روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ باقی مصنوعات کی قیمتوں میں آضافہ خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا تھا جس کے تحت پٹرول قیمت میں 9.6فیصد اضافہ ہوا تھا اور پٹرول کی قیمت 98روپے88پیسے سے بڑھا کر 108روپے 42پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 4.2فیصد مہنگا ہو کر فی لیٹر 117روپے 43پیسے سے بڑھ کر 122روپے 32پیسے ہو گیا تھا۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 80روپے54پیسے سے بڑھا کر 86روپے94پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی جبکہ کیروسین آئل کی قیمت بڑھ کر 96روپے76پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔ اب خبریں آرہی تھیں کہ حکومت نے عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 12روپے فی لیٹر تک بڑھائے جانے کافیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے50پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 11روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی البتہ اوگرا نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے