10:41 am
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

10:41 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 181روپے کمی ہو گئی ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 700روپے سستا ہو گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمت کا تعین جون کے مہینے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اس قیمت کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔

تازہ ترین خبریں