03:37 pm
ایل این جی کا سلنڈرچار، پانچ یا چھ سو روپے نہیں بلکہ کتنا سستا ہونے والا ہے

ایل این جی کا سلنڈرچار، پانچ یا چھ سو روپے نہیں بلکہ کتنا سستا ہونے والا ہے

03:37 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایل این جی کے صارفین کےلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ عید پر ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 15روپے تک کی حیرت انگیز کمی کر دی گئی ہے ۔جس کے بعد گھریلو سلنڈر680تک روپے تک سستا ہوگیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق رات 12سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ گھریلو صارفین کیلئے استعمال ہونے والے ایل این جی سلینڈر کی قیمت میں بھی 680 روپے کی کمی
ہوگئی ہے۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ تاہم دوسری جانب یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جس کے پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو جائے گی۔ مٹی کا تل ایک روپیہ 69 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ، مٹی کے تیل کی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش پیش کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہونے والی سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے