09:15 am
عید سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری

عید سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری

09:15 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) عید سے قبل ایل پی جی گیس کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے، کمرشل سلنڈر 700 روپے سستا کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے مہینے کے
لیے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 181 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد گھریلوسلنڈر 1399 روپے میں دستیاب ہوگا۔کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 700 روپے کی کمی کر دی گئی ہے، کمی کے بعد جون کے مہینے کے لیے کمرشل سلنڈر 5 ہزار 383 روپے میں دستیاب ہو گا، اس سے قبل مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1580 روپے مقرر تھی۔