09:20 am
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر رعایت ملنے کا امکان

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر رعایت ملنے کا امکان

09:20 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے لیے اچھی خبر، پراپرٹی کی خریدو فروخت پر رعایت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 40 لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر عائد پابندی ختم ہو سکتی ہے، ایف بی آر نے نان فائلرز پر پابندی ختم
کرنے کی تجاویز تیار کر لیں، منی بجٹ میں 40 لاکھ سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کی تھی، نان فائلرز پر پابندی سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کاروبار ٹھپ ہو گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نان فائلرز سے پابندی ہٹانے کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے بجٹ میں کیا جائے گا۔