09:25 am
روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی

روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی

09:25 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر46 پیسے گھٹ کر147 روپے 75 پیسے کی سطح پر آگئی۔اوپن
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے ڈالر 149 روپے کی سطح پر آگیا۔واضح رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے 79 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 149 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا اور 8 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 3.5 روپے سستا ہوچکا ہے۔