06:38 pm
بھارتی حکومت کا4بڑے شہروں میںپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کااعلان

بھارتی حکومت کا4بڑے شہروں میںپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کااعلان

06:38 pm

دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں حکومت نے 4 بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا اعلان کردیا۔ٹائمز نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق تمام 4 شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے کمی کی گئی۔بھارتی آئل کارپوریشن ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق بمبئی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 77 روپے 34 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل 69 روپے 69 پیسے ہوگی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ دہلی میں کم ٹیکس کی وجہ سے دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے کم قیمت میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی جاری ہے۔خیال رہے
کہ بھارت میں ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور بھارت اپنی ضرورت 80 فیصد درآمدی تیل سے پوری کرتا ہے۔31 مئی کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باعث بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے ہوگی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مزید 3 فیصد تک کم ہوگئیں.مارکیٹ میچ میں شائع رپورٹ کے مطابق گذشتہ 2 ہفتوں میں لائٹ سوئیٹ خام تیل میں 9.39 ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں 10.52 ڈالر تک کمی ریکارڈ کی گئی۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق مئی میں خام تیل کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گرنے کا امکان ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فی بیرل خام تیل کی قیمت 64.96 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اس طرح فی بیرل تیل کی قیمت 9471 روپے پاکستانی بنتی ہے جس کے حساب سے پاکستان میں فی لیٹر خام تیل کی قیمت 64 روپے 56 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبریں

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام