04:51 pm
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک ہوشربا اضافہ ، اب ایک تولہ سونا کتنے کا ہے ، جانیں

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک ہوشربا اضافہ ، اب ایک تولہ سونا کتنے کا ہے ، جانیں

04:51 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلسل کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج صرافہ پارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضٓفہ دیکھا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے جبکہ صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کمی دیکھی گئی
جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 60 ہزار 528 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل پانچ چھ روز تک کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ 27مئی کو ڈالر کی قیمت مین کمی ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ 650 روپے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 556 روپے کمی آ ئی اوراس طرح 10گرام سونا قیمت 58 ہزار 984 روپے کا ہو گیا تھا۔ 27 مئی کو عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم ہو ئی تھی اور گولڈ ٹریڈنگ 1286 ڈالر فی اونس پر جبکہ چاندی 870 روپے فی تولہ فروخت ہو رہی تھی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی تاہم آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی لیکن سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھنے کے بعد 154روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ3دن سے اس میں کمی آ رہی ہے اور آج ڈالر 147روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 149روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج صرافہ پارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضٓفہ دیکھا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے جبکہ صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 60 ہزار 528 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں