07:00 am
یہ مشترکہ کرنسی خطے میں تجارت کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے،مہاتیر محمد کی گفتگو

یہ مشترکہ کرنسی خطے میں تجارت کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے،مہاتیر محمد کی گفتگو

07:00 am

کواالالمپور(نیوز ڈیسک ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے تجویز دی ہے کہ مشرقی ایشیا میں سونے کی بنیاد پر ایک مشترکہ کرنسی رائج کی جانی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ خطے میں آزاد تجارت اور معیشت کے فروغ کے لیے ڈالر پر انحصار محدود بنانا ہو گا۔
مہاتیر محمد نے تجویز دی کہ یہ مشترکہ کرنسی خطے میں تجارت کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تمام ممالک اپنی اپنی رائج کرنسی جاری رکھیں۔

تازہ ترین خبریں