03:44 pm
حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلیے نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلیے نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

03:44 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلیے وکلا، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، ریئل اسٹیٹ ڈیلرز اور قیمتی دھاتوں، پتھروں کے ڈیلرز سمیت دیگر تمام مجاز نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز (ڈی این ایف بی پی ایس) کی مانیٹرنگ و نگرانی کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وزارت داخلہ،وزارت قانون و انصاف، ایس ای سی پی،ایف بی آر ،ایف آئی اے سمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ قائمکیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ورکنگ گروپ فیٹف کی سفارشات نمبر 22،23 اور28 کے تحت
وکلا،چارٹرڈ اکاونٹنٹس،ریئل اسٹیٹ ڈیلرز اور قیمتی دھاتوں ،پتھروں کے ڈیلرز سمیت دیگر تمام رسک بیسڈ مجاز نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز(ڈی این ایف بی پی ایس)کی آمدنی و ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ و نگرانی سے متعلق دیگرسفارشات پر عملدرآمد کیلئے پالیسی تیار کرے گا۔ وزارت خزانہ کے انٹرنل فنانس ونگ کے انسداد منی لانڈرنگ سیکشن کی جانب سے ورکنگ گروپ کی تشکیل کیلئے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور وفاقی وزارت قانون و انصاف،وزارت داخلہ،وزارت تجارت،گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان،فیڈرل بورڈ آف ریونیو،ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ،ڈائریٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوایا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مجاز نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز(ڈی این ایف بی پی ایس)کی مانیٹرنگ و نگرانی کا میکنزم اور پالیسی کی تیاری کیلیے ورکنگ گروپ میں اپنے اپنے ادارے کی جانب سے نمائندہ نامزد کیا جائے لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ورکنگ گروپ میں نمائندگی کیلئے تمام صوبے اور وفاقی متعلقہ اداروں کی جانب سے کم از کم گریڈ بیس کے افسر کو اس ورکنگ گروپ کیلیے نامزد کیا جائے اور ایسے آفیسر نامزد کیے جائیں جو اچھی گفتگو کرنے والے ہوں اور متعلقہ شعبوں کے حوالے سے معلومات رکھتے ہوں۔لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ورکنگ گروپ کیلئے نامزدگیاں براہ راست سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کو بھجوائی جائیں مگر خزانہ ڈویژن کو بھی ان نامزدگیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور اس کی ایک کاپی خزانہ ڈویڑن کو بھجوائی جائے میکنزم متعارف کروانے اور پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے حوالے سے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کیلیے ایس ای سی پی کو کلیدی ذمہ داری و لیڈ ادارہ کے طور پر ذمہ داری دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے