12:10 pm
ڈالر اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے بعد بلڈنگ میٹریل بھی مہنگا

ڈالر اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے بعد بلڈنگ میٹریل بھی مہنگا

12:10 pm

اسلام آباد(آن لائن)ڈالر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جس سے سرکاری پراجیکٹس سمیت عام گھروں کا تخمینہ لاگت بھی بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں اینٹ نارمل کم کوالٹی کی10ہزار روپے فی1ہزار جبکہ اچھی اینٹ 11 سے 12 ہزار روپے فی 1 ہزار، سریا 1 لاکھ 5 ہزار روپے ٹن،
بجری 6ہزار روپے ٹرالی، ریت نارمل 2400 روپے ٹرالی ریت اچھی 2700 روپے ٹرالی فروخت ہونے لگی ہے سیمنٹ کی قیمت550روپے بیگ ہے۔ اس میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ سے پانچ مرلہ کے گھروں کا تخمینہ لاگت 3 لاکھ روپے تک بڑھ گیا ہے، بجٹ کے بعدان قیمتوں میں مزید اضافہ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں، سریا فیکٹریز،ریت بجلی کنٹریکٹروں نے اعلان کیا ہے کے اس میٹریل کی نئی قیمتوں کا اعلان وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں