01:29 pm
وفاقی بجٹ عوام اور صنعت کیلیے تباہ کن ہے، تاجر برادری

وفاقی بجٹ عوام اور صنعت کیلیے تباہ کن ہے، تاجر برادری

01:29 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بڑے تاجروں و صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیم وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) نے وفاقی بجٹ کو عوام اور صنعت کیلیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نور احمد خان نے نئے مالی سال کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زیرو ریٹڈ سیکٹر پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے جس سے ایکسپورٹرز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بزنس کمیونٹی سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، یہ بجٹ مشکل بجٹ ہے جس سے ہمیں مایوسی ہوئی کیونکہ بزنس کمیونٹی کی بجٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ یہ کسی بھی طرح سے بزنس
فرینڈلی بجٹ نہیں ہے کیونکہ فائلرز پر ہی مزید ٹیکسوں کا دباؤ ڈال دیا گیا ہے، ایکسائز ڈیوٹی دنیا بھر میں ختم ہوگئی ہے لیکن پاکستان میں بہت زائد شرح سے لگا دی گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر مظہر اے ناصر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایسے ہی بجٹ کی توقعات تھی، بجٹ سے لگتا ہے کہ آنے والا سال مشکل ہوگا تاہم اگر یہ ایک سال خیریت سے گزر گیا تو پھر آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حنیف گوہر نے کہا کہ لکڑی پر ڈیوٹی ختم ہونے سے تعمیرات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے لیکن سیمنٹ اور سریے کی لاگت بڑھنے سے تعمیرات مہنگی ہوں گی اور ایک عام فرد کیلیے گھر کا حصول ناممکن ہوکر رہ جائے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے وفاقی بجٹ تقریر کے بعد کراچی چیمبر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کیلیے 5500 ارب روپے کا انتہائی مشکل ہدف دیا گیا ہے۔تاجر برادری نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کے نظریہ اور عمران خان کی سوچ سے متصادم قرار دے دیا، تاجر برادری نے کہا کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا، 5550 ارب روپے کے ٹیکسوں کا تمام تر بوجھ عوام پر پڑے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ چینی پر جی ایس ٹی میں اضافے سے کیا عام آدمی متاثر نہیں ہوگا؟ صنعتیں نئے ٹیکس لگنے کے بعد اپنی اضافی پیداواری لاگت کو عوام تک منتقل کریں گی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، چینی کے ساتھ ساتھ سیمنٹ پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے تعمیرات مہنگی ہو جائیں گی، ہمیں چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ٹیکس دینے والوں کو نہیں چھیڑا جائے گا تاہم اس بجٹ سے لگتا ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر ہی مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔پاکستان ہوزری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی کے مطابق پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے پہلے جو ٹیکسٹائل پالیسی پیش کی تھی، موجودہ بجٹ اس کے برعکس ہے، ایکسپورٹرز حکومت کے ایس آر او 1125کی منسوخی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کیلیے زیرو ریٹنگ کے خاتمے کی وجہ سے ایکسپورٹس میں ہر سال 30 فیصد کمی ہو گی، 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کیلیے زیرو ریٹنگ کا خاتمہ تباہ کن اثرات لائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا