08:42 am
حکومت نئے مالی سال میں 13 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لے گی

حکومت نئے مالی سال میں 13 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لے گی

08:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بجٹ خسارہ پورا کرنے کی خاطر حکومت نئے مالی سال میں 13 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لے گی جبکہ سعودی عرب سے علیحدہ سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی لیا جائے گا۔نیا مالی سال شروع ہوا تو خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا جس کو پورا کرنے کی خاطر حکومت نے بھی نئے قرضے لینے کے لئے کمرکس لی۔ بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 20- 2019 میں حکومت کا 13 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لینے
کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ حکومت 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا سعودیہ عرب سے ادھار تیل بھی وصول کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں سے 3 ارب ڈالر، دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر، آئی ایم ایف سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر اور سرکار 2 ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کرے گی۔ماہرین کے مطابق اس وقت ملک پر واجب الادا قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور آئندہ سال اس میں مزید اضافہ ہوگا، اس لئے حکومت کو جتنا جلدی ممکن ہو آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کرانا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں