02:34 pm
قومی دولت لوٹنے والوں سے مجرموں والا سلوک کرنے کا وقت آگیا،عمران خان

قومی دولت لوٹنے والوں سے مجرموں والا سلوک کرنے کا وقت آگیا،عمران خان

02:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت کے لٹیروں کے ساتھ مجرموں والا سلوک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو ستائش بند کردے۔
منی لانڈرنگ کرنے والوں نے لوگوں کو غربت میں دھکیلا۔.منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہئیے۔وقت آ گیا ہے کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں