07:38 am
مالی سال 20-2019ء: حکومت 271 ارب روپے سبسڈی دے گی

مالی سال 20-2019ء: حکومت 271 ارب روپے سبسڈی دے گی

07:38 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نئے مالی سال میں حکومت مالی سال 19-2018ء کے مقابلے میں توانائی، زراعت اور صنعتوں کو 6 فیصد زائد سبسڈی فراہم کرے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مالی سال 20-2019 میں حکومت 271 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ لائف لائن کنزیومر کو بجلی پر 162 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی۔ کے الیکٹرک کو 25 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صنعتوں کو ایل این جی کی مد
میں 24 ارب روپے کی سبسڈی وفاقی حکومت دے گی۔ بلوچستان میں ٹیوب ویل پر 8 ارب روپے اور گلگت بلتستان میں گندم کی فراہمی پر 8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔اس کے برعکس مالی سال 19-2018 میں سبسڈی کا ہدف 175 ارب روپے رکھا گیا تھا مگر سبسڈی کیلئے 255 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔

تازہ ترین خبریں