04:18 pm
بجٹ عوام دشمن، باورچی خانہ چلانا مشکل ہوگیا، اپوزیشن نے مسترد کر دیا

اسلام آباد / پشاور(نیو زڈیسک)اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کوآئی ایم ایف کا تیارکردہ اورعوام دشمن قراردے کر مسترد کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق اور جھوٹی حکومت کا بجٹ عوام کی مزیدچیخیں نکالے گا،اس سے صرف علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور فیصل واوڈا کو فائدہ ہو گا، عمران خان ملک میں افراتفری چاہتے ہیں تاکہ کوئی سوال نہ کرے، جب سے ووٹ چور حکومت آئی، روٹی، روزگار، ترقی اور جیبوں پہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔سینیٹرآصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی، روز بجٹ پیش کررہی ہے ۔فراڈ حکومت فراڈ کررہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے
ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے بیرونی ڈکٹیشن لی ،بجٹ سے مہنگائی، افراط زر اور بیروزگاری کا طوفان آئے گا، حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کاوعدہ کیاتھامگر ان ٹیکسوں کے بعد یہ وعدہ پورا کرنا ناممکن ہو گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگرماضی کی حکومتوں نے قرضے لے کر غلط کیاتو موجودہ حکومت نے دوگنا زیادہ قرض لے کر کونسا اچھا کیا؟ یہ ملکی تاریخ کاسب سے زیادہ خسارے والا بجٹ ہے جوآئی ایم ایف کی ٹیم نے بنایا۔ 700ارب روپے کے اضافی ٹیکسوں سے مہنگائی ہوگی اور عام آدمی پر بوجھ بڑھے گا۔دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے اسفندیارولی خان نے کہا حکومت سے ایسے ہی بجٹ کی توقع تھی،مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہایہ عوامی بجٹ نہیں،ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ناکافی ہے۔ اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا حکومتی اقدامات سے ٹیکس دہندگان پربوجھ بڑھے گا اور ٹیکس نیٹ کمزور ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

آسٹریلوی ہائی کمشنراہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے کس  اہم ترین مقام پرجاپہنچے،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

وزیراعظم نے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا،خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

27فروری کو ہی سکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی،،17بھارتی  گرفتار،کہاں سے پکڑے گئے؟آج کی بڑی خبر

حمزہ شہباز رہا ،مریم نوازکا استقبال ،کارکنوں کے بھنگڑے

حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی