01:17 pm
اوپن مارکیٹ میں ڈاکر کی قیمت153روپے سے تجاوز کر گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈاکر کی قیمت153روپے سے تجاوز کر گئی

01:17 pm

کراچی(اے این این ) انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 151.90 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور اس میں 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا
جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کےبعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت ایک روپے اضافے سے 153.50روپے ہوگئی ہے۔عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔

تازہ ترین خبریں