06:16 am
ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے نے ہر کسی کو پریشان کر دیا

ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے نے ہر کسی کو پریشان کر دیا

06:16 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھاہے اور وہیں ڈالر ’ صاحب‘ بھی ’ ایف سولہ ‘ کی سپیڈ سے پرواز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 152.90 سے154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے
۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہونے پر معمولی بہتری آئی ہے ، 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 563 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبریں