06:48 am
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 51 کروڑ ڈالر کے 2 منصوبے منظور کر لئے

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 51 کروڑ ڈالر کے 2 منصوبے منظور کر لئے

06:48 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 51 کروڑ ڈالر کے دو منصوبے منظور کئے ہیں، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں پراجیکٹ ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکس اداروں کی کارکردگی بڑھانے سے متعلق ہیں۔پہلے منصوبے کے تحت عالمی بنک
ایف بی آر کی استعداد کار بڑھانے پر 40 کروڑ ڈالر خرچ کرے گا، پراجیکٹ کے ذریعے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 17 فی صد تک پہنچایا جائے گا،اس وقت پاکستان کی معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ صرف 9.5 فی صد ہے۔ منصوبے سےٹیکس دہندگان کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق دوسرا منصوبہ خیبرپختونخوا کی ٹیکس اتھارٹی کے لئےتیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے خیبرپختونخواہ ٹیکس اتھارٹی کی استعداد کاربڑھانے کیلئے11 کروڑ80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں