08:49 pm
 کیش فری پروگرام متعارف کروادیا گیا

کیش فری پروگرام متعارف کروادیا گیا

08:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیش فری پروگرام متعارف کروادیا گیا۔۔۔۔! سعودی عرب میں تجارتی جعل سازی کو روکنے اور تمام لین دین کو ریکارڈ پر لانے کے لیے کیش فری پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں تمام پٹرولز پمپس کو پابند کیا جائے گا کہ وہ نقدی کا لین دین ختم کر دیں اور اُس کی بجائے ڈیبٹ کارڈ سے رقم وصول کرنے کے لیے سعودی پیمنٹ نیٹ ورک کی سہولت حاصل کریں۔
اس سلسلے میں وزارت بلدیات کی جانب سے تین ماہ قبل پیٹرول اسٹیشنز کے مالکان کو بتا دیا گیا تھا کہ 14 جولائی کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے پر چیکنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جس پٹرول اسٹیشن پر گاہکوں سے نقدی کی وصولی کا پتا چلااُس کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے بعد دُوسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا جس میں گلی محلّوں کی سطح پر قائم کریانے کی دُکانوں، ہوٹلوں اور تجارتی سرگرمیوں والے مراکز کو کیش فری پروگرام کا پابند کیا جا ئے گا۔ مذکورہ نوعیت کے تجارتی مراکز کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ بینکوں میں کرنٹ اکاوٴنٹ کھولیں اور صارفین سے رقم کی وصولی نقد کے بجائے مرحلہ وار بینک ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے کریں۔اس مرحلے کے لیے 23 اگست 2020ء کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ سعودی حکومت کی کیش فری پروگرام سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ کیونکہ اس کے باعث خصوصاً سعودی باشندوں کے نام پر کاروبار کرنے والے غیر مُلکیوں کی نشاندہی ہو سکے گی اور ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری اور شفافیت آئے گی۔ اسی وجہ سے 2020ء کو سعودی عرب کی معاشی تاریخ میں اہم ترین تبدیلیوں کا سال قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی