07:44 pm
 گندم اور گندم کے آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

گندم اور گندم کے آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

07:44 pm

اسلام آباد (آن لائن ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گندم اور گندم کے آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ روٹی اور گندم کی مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے رجحان کے کنٹرول کیلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی ہے، درآمد شدہ یوریا کے 50 کلوگرام تھیلے کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے جو سونا یوریا سے 166 روپے کم ہے۔ بدھ کو ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا
جس میں وزیر قومی خوراک و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، وزیر منصوبہ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے شرکت کی۔وزارت قومی فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کی جانب سے ملک میں گندم کی صورتحال پر اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں آبادی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گندم کی وافر مقدار دستیاب ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال گندم کی جو مقدار خریدی گئی ہے وہ گزشتہ سال کی نسبت 33 فیصد کم ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ای سی سی نے گندم اور گندم کے آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے مقامی مارکیٹوں میں روٹی اور گندم کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کو صوبوں کے ساتھ ملکر کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی جس میں ان قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں۔ ای سی سی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو50 کلو گرام کے درآمد شدہ یوریا کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جو سونا یوریا کے مقابلے میں 166 روپے کم ہے۔نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے طے شدہ قیمت کے مطابق یوریا کی دستیابی یقینی بنائیں۔ یوریا امپورٹ پرائز اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ڈیلرز کیلئے ٹرانسفر پرائز کی لاگت 93 کروڑ 79 لاکھ روپے ہے۔ ای سی سی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کو پہلے سے منظور شدہ اپنے 24 ارب روپے کے بجٹ سے 8 بوئنگ 777 ایئرکرافٹ کے فلیٹ کیلئے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے بجٹ میں ردوبدل کی اجازت دے دی۔اس منصوبے کی لاگت 70 کروڑ روپے ہوگی۔ ای سی سی نے پاکستان بیورو آف شماریات کی گورننگ کونسل کے 2007-08ء سے 2015-16ء کے پرائز سٹیٹیسٹکٹس کے بیس کی تبدیلی کے فیصلے کی توثیق کی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کی جانب سے سکریپ سلیگ، دھاتی کچرے اور آرسینگ یا ان کے مرکبات کو امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء کے پابندی والے آئٹم سے نکال کر ممنوع آئٹم میں شامل کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے تاہم اگر ان کی درآمد صرف اسی صورت ممکن ہوگی جب صنعتی صارف کے پاس ری سائیکلنگ کی سہولت ہو اور اس کے پاس وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے این او سی حاصل کیا گیا ہو اور صوبائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی تصدیق شامل ہو۔اس کے علاوہ اس سکریپ یا کوڑے کے خطرہ سے پاک ہونے کے حوالہ سے پری شپمنٹ معائنہ کے سرٹیفیکیٹ کا حامل ہونا بھی ضروری ہے۔ ای سی سی نے مالی سال 2019-20ء کیلئے تمباکو کی کم سے کم اعشاریہ قیمتوں کے نوٹیفیکیشن کی بھی منظوری دی۔ ایف سی وی تمباکو پلین کی قیمت 190 روپے 63 پیسے فی کلو، ایف سی وی تمباکو سب ماؤنٹینیس 218 روپے 77 پیسے، ڈبلیو پی تمباکو 82 روپے 85 پیسے، بیرلے تمباکو 150 روپے 54 پیسے اور ڈی اے سی تمباکو کی قیمت 94 روپے 76 پیسے ہوگی۔ ای سی سی نے پاکستان کسٹم ٹیرف کی جانب سے فنانس ایکٹ 2019ء میں تخلیق کردہ نئے پی سی ٹی کوڈز کی اجازت دے دی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن کی جانب سے 8 کروڑ 26 لاکھ مالیت کے نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کی رپورٹ ای سی سی کو جائزہ کیلئے پیش کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی