12:42 pm
پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل کا حل مل گیا ، حکومت کو بہترین مشورہ دیدیا گیا

پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل کا حل مل گیا ، حکومت کو بہترین مشورہ دیدیا گیا

12:42 pm

لاہور( این این آئی ) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے ) اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکائونٹنٹس (آئی ایم اے )کے گلوبل ایکنومک کنڈیشنز سروے (جی ای سی ایس) کے نتائج کے مطابق پاکستان کی داخلہ پالیسی اور عالمی معاشیات میں آہستگی کے باعث پاکستان میں بھی اقتصادی سست روی دیکھی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں 1162 اکائونٹنٹس کی رائے شماری سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2018 کے آخر میں عالمی سطح پر اقتصادی سست روی کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اعتماد کی سطح میں کمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔جبکہ سال 2019 کی دوسری سہ
 
ماہی کے دوران ، جی ای سی ایس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح تیزی سے بڑھی جس سے اعتماد کی سطح متاثر ہوئی۔ پاکستان میں اے سی سی اے کے سربراہ سجّید اسلم نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارہ دونوں عوامل کے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات ہو رہے ہیں۔ مالیاتی نظام میں نئی تبدیلی اور ساتھ ہی عالمی معاشیات کی رفتار میں بھی کمی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجہ میں پاکستان کی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کے حالیہ امدادی پیکیج کی شرائط کے مطابق ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث نجی شعبہ کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی۔ اقتصادی ترقی کی شرح جو گذشتہ سال 5.8 فیصد تھی ، اس سال کم ہو کر 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ عالمی سطح پر جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور چین نے بھی بہت زیادہ بے یقینی کی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ امریکہ میں بھی اعتماد کی سطح گزشتہ آٹھ برسوں کے مقابلہ میںاس سال کم ترین رہی۔ اس کمی کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ چین سے درامد ہونے والی بہت سی مصنوعات پر لاگو ٹیرف کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے ، جس کے باعث تجارتی ماحول میں تنائو کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔برطانیہ کی معیشت میں بھی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اعتماد کی سطح کم ہوئی مگر اتنی کمی نہیں ہوئی جتنی سال2018 کی آخری سہ ماہی میں ہوئی تھی۔ سجّید اسلم نے کہا کہ جی ای سی ایس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی سست روی جاری ہے ۔لہٰذااس صورتحال میں؛ اعتماد کی کمی کو بحال کر نے کی ضرورت ہے۔ عالمی معیشت کو درپیش سب سے بڑا خدشہ یہ ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدّت نہ پیدا ہو جائے اس کے علاوہ ، ہمیں ان خدشات کو بھی مدّنظر رکھنا ہو گا کہ؛ چین کی معاشی رفتار میں اچانک کمی نہ ہو جائے، جبکہ برطانیہ میں نوڈیل بریگزیٹ ہونے کی صورت میںبھی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔آئی ایم اے میں تحقیق اور پالیسی کے شعبہ میں نائب صدر رائف لائوسن (پی ایچ ڈی، سی ایم اے، سی پی اے) نے کہا کہ جی ای سی ایس تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ؛ امریکہ کی معاشی رفتار میں کمی واقع ہو رہی ہے اور صورتحال نہایت غیر یقینی ہے، جبکہ تجارتی ماحول میںتنائو بھی منفی اثرات پیدا کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر میں فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کر دے گا تاکہ معاشی پھیلائو کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔ گزشتہ دس برسوں سے امریکی معیشت کی وسعت میںمسلسل اضافہ جاری ہے۔ جی ای سی ایس تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ عالمی شرح نمو میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ البتہ رواں سال کے دوران سست رفتار ترقی دیکھی گئی جو کہ 3 فیصد اور 3.5 فیصد رہی۔ جبکہ گذشتہ برس ترقی کی شرح 3.8 فیصد رہی تھی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ افراط ذر کے ذیلی اہداف کے تسلسل کے باعث خصوصاً امریکہ اور یورپ میں مرکزی بینکوں کو مالیاتی پالیسی میں نرمی لانے کا موقع مل رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری