02:31 pm
ورلڈ بینک نے پاکستان کے ریونیووصولی نظام کو ناکام قراردیتے ہوئے ایف بی آر کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے

ورلڈ بینک نے پاکستان کے ریونیووصولی نظام کو ناکام قراردیتے ہوئے ایف بی آر کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے

02:31 pm

ورلڈ بینک نے پاکستان کے ریونیووصولی نظام کو ناکام قراردیتے ہوئے ایف بی آر کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے پاکستان کی ٹیکس مشینری اس قابل ہی نہیں کہ ٹیکس چوروں اور فراڈ کے مرتکب افرادکے خلاف کامیابی سے قانونی کارروائی کرسکے، رپورٹ وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال نظام میں ایسی کوئی تبدیلیاں متعارف نہیں کروائی گئیں،جن سے اس میں پائی جانے والی کمزوریوں پر قابو پایا جاسکےورلڈ بینک نے پاکستان کے ریونیووصولی نظام کو ناکام قراردیتے ہوئے ایف ..کراچی: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ریونیووصولی نظام کو ناکام قراردیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں ایف بی آر کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔2015 تا 2018 کے سرکاری اخراجات اور مالی حسابات کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ میں ورلڈ بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی ٹیکس مشینری اس قابل ہی نہیں کہ ٹیکس چوروں اور فراڈ کے مرتکب افرادکے خلاف کامیابی سے قانونی کارروائی کرسکے ۔ٹیکس کی وصولی اوراس رقم کو بروقت خزانے میں جمع کرانے کے معاملات میں بھی تفاوت سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں ایف بی آر کوریونیو آڈٹ اور انویسٹی گیشن میں بری کارکردگی اور2018 میں 300 ارب روپے کے بقایا جات کی وصولی کے معاملے پر گریڈ ڈی جبکہ ناقص ریونیورسک مینجمنٹ سسٹم اور ٹیکس دہندگان کے حقوق کے معاملے میں گریڈ سی دیا گیا ہے۔
 
ورلڈ بینک نے بعض ایسے کیس پکڑے ہیں جن میں ایف بی آر کی طرف سے وصول کیا گیا ٹیکس بروقت خزانے میں جمع نہیں کرایا گیا۔ایک ماہ میں کی گئی وصولیاں اگلے ماہ خزانے میں جمع کرائی گئی ہیں۔اگر ایک ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ(کسٹم ڈیوٹی کی صورت میں)پہلے پورا ہوجاتا ہے تو پھر باقی وصول ہونے والی رقم کو اگلے ماہ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ورلڈ بینک نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے ایف بی آر، سٹیٹ بینک آف پاکستان ،نیشنل بینک اور اے جی پی آر کے مابین آن لائن سسٹم کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس اسیسمنٹ،کلیکشن،بقایاجات اور انہیں خزانے میں جمع کرانے کے معاملے میں حسابات کے مکمل نمٹانے کی کوئی ایک بھی مثال نہیں ملی۔کلیکشن کی نان رپورٹنگ یا ری فنڈزکی تاخیرکے معاملات کو چیک نہیں کیا جاتاکیونکہ اس کی کوئی معلومات ہی نہیں ہوتیں یا اس کیلئے علیحد ہ سسٹم استعمال کیا جاتا ہے،ان کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہوتا۔ فنانس ڈویژن کی حد تک ریونیواور اخراجات کے دونوں سسٹم آپس میں جڑے ہوئے نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال نظام میں ایسی کوئی تبدیلیاں متعارف نہیں کروائی گئیں،جن سے اس میں پائی جانے والی کمزوریوں پر قابو پایا جاسکے ۔وزیراعظم نے 570 ارب ڈالر کے تاریخی شارٹ فال کے باجود ابھی تک اس بارے میں کسی سے جواب طلبی نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا