09:34 am
حکومتی اقدامات سے اترپردیش ٹریلین ڈالر معیشت کی حامل پہلی بھارتی ریاست بننے جارہی ہے، سی ای او فلپ کارٹ

حکومتی اقدامات سے اترپردیش ٹریلین ڈالر معیشت کی حامل پہلی بھارتی ریاست بننے جارہی ہے، سی ای او فلپ کارٹ

09:34 am

نئی دہلی : بھارت کی معروف ای کامرس کمپنی ’’فلپ کارٹ‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلیان کرشنا مورتھی نے کہا ہے کہ اترپردیش ملک کی پہلی ریاست بننے جارہی ہے جس کی معیشت ٹریلین ڈالرز میں ہوگی، وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کے وژن اور نئے منصوبوں کے آغاز سے ریاست پر سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
 
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔کلیان کرشنا مورتھی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیاناتھ کا ریاست کی اقتصادی شرح نمو و ترقی کے لیے دوسرے شراکت داروں سے مل کر اقدامات کا وژن قابل ستائش ہے، حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے نئے منصوبوں کے نتیجے میں اترپردیش کی معیشت جلد ٹریلین ڈالر اکانومی بن جائے گی اور علاقہ صنعتی و اختراعاتی مرکز بن جائے گا جہاں نئی مصنوعات کی پیداوار سے کاروباری و معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ریاستی معیشت کو بھی زبردست فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں