04:23 pm
پانی کے مسئلےکےخلاف  احتجاج پر  ہمارے ایم این اے کی گرفتاری قابل مذمت ہے، فواد چودھری

پانی کے مسئلےکےخلاف احتجاج پر ہمارے ایم این اے کی گرفتاری قابل مذمت ہے، فواد چودھری

04:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ حکومت نے 9.8بلین ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کر دیا ہے جبکہ درآمدات 20بلین ڈالر سے کم ہو کر صرف 12بلین ڈالر رہ گئی ہیں۔ معاشی ترقی کے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ہمارے ایم این اے نے پانی کے مسئلے پراحتجاج کیا، ان کو حراست میں لیا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان دوتین دنوں سے مذہب کا استعمال کررہے ہیں،
یہ اس وقت ہے جب کشمیر کے مسئلے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے، جب ٹرمپ نے ہندوستان کو بڑا واضح پیغام دیا ہے ۔ ساتھ ہی کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہ کوپاکستان کی سیاست میں کیڑے نظر آنا شروع ہوگئی۔ کل انہوں نے انتہائی نامناسب زبان استعمال کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ان سے دوری اختیار کرے۔ کیونکہ دونوں جماعتوں کا پرانا وعدہ ہے کہ وہ مذہب کارڈ استعمال نہیں کریں گے، اب وقت ہے کہ وہ خود کومولانا فضل الرحمان سے علیحدہ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ کل عرفان صدیقی پر جس طرح کرایہ داری ایکٹ کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔میر ی نظر میں کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ مولانا فضل الرحمان پر ہونا چاہیے۔جن کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنی لیڈرشپ کو چھڑوانے کیلئے کرائے پر حاصل کیا ہے۔ایک دن ہیں کہتے ہیں ہم سلیکٹڈ ہیں دوسرے دن کہتے ہیں کہ سبھی کچھ ہم کروا رہے ہیں۔ایک بات کریں یا کہیں سارا سسٹم عمران خان چلا رہے ہیں یا پھر کہیں عمران خان سسٹم نہیں چلا رہے ہیں،اپوزیشن کا جوبھی احتجاج ہے وہ بے تکا ہے، ایک کیس نوازشریف یا آصف زرداری کابنایا ہو، وہ پی ٹی آئی کے دور میں نہیں بنے، تفتیشی افسران بھی انہی کے دور کے کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں